سچے جذبوں سے عوام کی ترجمانی کرنے والوں کو ہمیشہ دنیا میں پذیرائی اور دعائیں ملتی ہیں

Published on January 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

صحافت کے میدان میں سچ لکھنا،سچ بولنا اور سچ کی آواز کو بلند کرنا کسی عبادت سے کم نہیں، شہباز ساجد
اوکاڑہ (یواین پی ) سچے جذبوں سے عوام کی ترجمانی کرنے والوں کو ہمیشہ دنیا میں پذیرائی اور دعائیں ملتی ہیں، صحافت کے میدان میں سچ لکھنا،سچ بولنا اور سچ کی آواز کو بلند کرنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار بانی ممبر و سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد نے سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے عوامی مقبولیت حاصل کرنے والے ”سوشل میڈیا پاکستان عوام کی آواز” کے نام سے منسوب نوجوان صحافیوں کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آج کےدور کی ضرورت بن گیاہے اورسوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمے اور لوگوں کے جائز کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کروانے اور حق سچ کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ میری ہمدردیاں ہمیشہ رہیں گی۔ شہبازساجد نے سوشل میڈیا پاکستان عوام کی آواز کے عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے باہمی اتحاد واحترام کی فضا کو قائم رکھنے پرزور دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بطور میڈیا ایڈوائزر صحافیوں کی رہنمائی اور عملی تربیت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ اس موقع پر گروپ لیڈر حاجی مختارعلی جٹ،چئیرمین وقاص اصغر چوہان،وائس چیئرمین رانا عظمت،صدر ملک محمد ذکریا، سینئر نائب صدر راے غلام قادر، نائب صدر را¶ سعید انجم،جنرل سیکرٹری اختر علی،جوائنٹ سیکریٹری حاجی شبیر زاہد، سیکرٹری نشر واشاعت حاجی نذیر کمبوہ،فنانس سیکرٹری بابر حسین انصاری، سیکرٹری لائبریری مہر عبد الستارغنی،سینئر ممبرویمن ونگ میڈم سیدہ تبسم بخآری،ملک احمد علی،چوھدری اکرم اور عبدالرزاق خان نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقے کے مسائل کو عوام کی آواز سوشل میڈیا پاکستان اوکاڑہ کے پلیٹ فارم سے حل کرنے کا عزمِ کیا گیا۔آخر میں ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes