ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت عوامی بہبود کے اقدامات پر اہم اجلاس

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پرایک ہفتہ کے دوران محکموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا
فیصل آباد (یو این پی) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت عوامی بہبود کے اقدامات پر اہم اجلاس۔چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پرایک ہفتہ کے دوران محکموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔واسا،پی ٹی سی ایل اور سوئی گیس کو متعلقہ حدود میں مین ہولز وڈرینز کو کور کرنے کا حکم۔مین ہولز وڈرینز کو کور کرنے میں زیروٹالرنس پالیسی ہے۔ڈپٹی کمشنر۔سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں کے باہر طلباء کے روڈ کراسنگ کت لئے سپیڈ بریکرز بنوانے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم۔میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت میونسپل کمیٹیز کو سٹریٹ لائٹس فنکشنل کرنے کی ہدایت اور ہفتہ وار کارکردگی پر بریفنگ لی۔پرانے برجز کی مرمت وبحالی کی رپورٹ اجلاس میں پیش۔سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم کی بحالی۔کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے بارے ہفتہ وار رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔پبلک بلڈنگز،بس سٹینڈز کی مسلسل صفائی،وائٹ واش رپورٹ پیش۔گرین بیلٹس کی بحالی،سپورٹس کمپلیکس کی حالت زار بہتر بنانے غیر قانونی بل بورڈ کو اتروانے۔ہسپتالوں کی چھتوں اور اردگرد صفائی کی صورتحال پر بریفنگ لی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرکے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔عوامی بہبود کے اقدامات میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد۔تمام محکموں کے سربراہان ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ تحریری طور پر پیش کریں۔گذشتہ ہفتہ کے دوران کئے گئے اقدامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا انتباہ۔متعلقہ محکمے حقائق پر مبنی کارکردگی ہی پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ماہ صفائی کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹیز کو ماہ صفائی کے دوران کوڑا کرکٹ کو اٹھانے اور مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کا حکم۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy