پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن میں 16درجے ترقی کا سفر طے کر لیا ہے بلال اکبر خاں

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

نارووال(یو این پی)کرپشن فری پاکستان کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والوں کے لیے ٹرانسپرنسی رپورٹ چارج شیٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے بلال اکبر خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن میں 16درجے ترقی کا سفر طے کر لیا ہے۔ وزیراعظم کا یہ کہنا بھی درست ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ملک کے لیے خطرناک ہیں پاکستان کو معاشی طور پر اتنا نقصان 74سالوں میں نہیں ہوا جتنا انہوں نے ساڑھے تین برسوں میں کر دکھایا ہے۔حکمرانوں کی طفل تسلیوں سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں،حکومت عوام کو جیتے جی مار رہی ہے، ناکام حکومتی پالیسیوں نے ہر شہری کو پریشان کر رکھا ہے، اس موقع پر سینئر مسلم لیگی راہنما اور ترجمان بلال اکبر خاں ایم پی اے امجد ملہی نے کہا کہ آئے روز بجلی گیس اور آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے مہنگائی شدید بڑھ گئی ہے اور اشیاء ضروریہ عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题