ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ جولائی میں 3797ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 12040افراد کو مدد فراہم کی

Published on August 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز ) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 25487کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3797ایمرجنسی کالز ہیں۔ 17162غیر متعلقہ اورمس کالز، 4414 معلوماتی،82رونگ کالزاور 32فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب123کالز فی دن ہے۔3797 ایمرجنسیز میں 916روڈ ٹریفک حادثات، 2320میڈیکل، 24آگ لگنے کے واقعات،101کرائم، 03 ڈوبنے کے اور433متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 988افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ357 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور622متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 24 واقعات ہوئے جن میں 6کمرشل ایریا، 7رہایشی علاقے جبکہ11 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (15)، دیگر(03) اور لاپرواہی (06) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 13Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 639ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے905 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 472مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 179مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ293افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دریائے ستلج اور روای پر جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران7332 افراد کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes