ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے ملک عمرفاروق

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمرفاروق نے کوآرڈینیٹرحلقہ پی پی 106ملک مبشرشہزادکے ہمراہ میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر غلام مصطفی جٹ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ہائی ویز،تحصیل کونسل،بلڈنگز،سپورٹس،روڈکنسٹرکشن اور دیگر محکموں کے افسران ونمائندگان موجودتھے۔اجلاس میں مختلف محکموں کے زیر اہتمام حلقہ پی پی 106 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور تازہ ترین پراگریس بارے بریفنگ دی گئی۔معاون خصوصی نے عوامی بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا بغور جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme