چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کی نئی منازل طے ہوں گی ابرار الحق

Published on February 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments


نارووال(یو این پی)وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا، دونوں ممالک نے بنیادی قومی مفادات کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ہلال احمر پاکستان کے سربراہ، معروف گلوکار، رفاحی ادارے صغری شفیع میموریل ٹرسٹ کے روح رواں اور دنیا بھر میں نارووال کی پہچان ابرار الحق نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا مشترکہ وڑن ہے جو کہ جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن کو برقرار رکھنے پر منحصر ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے ترقی کی نئی منازل طے ہوں گی اورعوام خوشحال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی گیم چینجر منصوبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتوں کو یہ منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا وزیر اعظم عمران خان کا آنے والے دنوں میں چین کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید پائیدار اور مضبوط بنانے کا سبب بنے گا چین نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کی پاکستانی قیادت اور پوری قوم معترف ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes