محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

کراچی(یواین پی) محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ادھر سیہون میں تیز بارش کے سبب کچے کےعلاقے میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، موسلادھار بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا، ٹنڈوالہ یار میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، کچی آبادی سے مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے۔وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس سے قبل آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تمام نجی سکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes