ملک سے کرپشن جیسی لعنت کا ختم کر کے رہیں گے، قمر زمان

Published on September 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے غربت کا خاتمہ نہیں ہو پا رہا، ملک سے کرپشن جیسی لعنت کا ختم کر کے رہیں گے،اسلام آباد میں کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن پر عمل درآمد کیلئے جائزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئرمین نیب نے کہا کہ قوم نے جو ذمہ داری سونپی ہے،ہم اس کو باخوبی نبھا رہے ہیں، پاکستان نے ایک سو ستاون ممالک کے ساتھ مل کر کرپشن کے خاتمے کیلئے بین الااقوامی برادری کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کا عزم کیا،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان نے منی لانڈرنگ،بین الحکومتی اداروں سمیت تمام اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے ہیں اور ہم ملک سے اس لعنت کا خاتمہ کر کے رہیں گے، قمر زمان چوہدری نے کہا کہ قوم،ملک اور پوری دنیا نیب کو کرپشن کے خاتمے کیلئے انسداد کرپشن کے ادارے کے طور پر جانتی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں میں کرپشن ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes