پی آئی اے کا 5 سالہ بزنس پلان وزارت خزانہ کو منظوری کیلئے پیش

Published on February 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments


پی آئی اے مسافروں کے علاوہ کارگو اور چارٹر بزنس پر بھی خصوصی توجہ دے گا
اسلام آباد (یواین پی)قومی ائیر لائن پی آئی اے کا 5 سالہ بزنس پلان وزارت خزانہ کو منظوری کیلئے پیش کردیا گیا۔ بزنس پلان دنیا میں ہوابازی کے سب سے بڑے ادارے آیاٹا نے ترتیب دیا، بزنس پلان پی آئی اے کے خسارے کو ختم کرنے اور ماضی کی طرح دوبارہ منافع بخش بنانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ پلان کے تحت پی آئی اے ایک مربوط پروگرام کے تحت 2024 تک منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔ پی آئی اے میں طیاروں کی تعداد 29 سے بڑھ کر 49 کی جائے گی۔ پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد 52 لاکھ سے بڑھ کر 90 لاکھ سالانہ ہوجائے گی۔ برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب پر مزید پروازیں لگائی جائیں گی۔ پی آئی اے نئے روٹس شروع کرے گا جس میں باکو، ہانگ کانگ، استنبول، کویت، تہران، ارمچی اور سنگاپور شامل ہیں۔ پی آئی اے مسافروں کے علاوہ کارگو اور چارٹر بزنس پر بھی خصوصی توجہ دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes