اقوام متحدہ کی شام میں سکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت

Published on February 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

\"11\"
بیروت ۔۔۔ اقوام متحدہ نے شام میں سکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں 5 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بدھ کو اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین بارے ادارہ کے کمشنر جنرل فلپو گرانڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بچوں سمیت 18 افراد کی ہلاکت پر بہت صدمہ پہنچا ہے۔ شام میں بچوں اور سویلین افراد کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش ہے۔ خانہ جنگی میں عام شہریوں کوجانی نقصان کا سامنا ہے۔ یہ عمل عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے تمام پارٹیوں اور فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ رپورٹس کے مطابق شام کے صوبہ دیرہ میں سکول کے قریب بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes