تعلیم ملکی ترقی اور امن کی ضامن ہے. غضنفر علی قادری

Published on February 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

معیاری اور بہتر تعلیم کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحی میں شامل ہے. ڈپٹی کمشنر
ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی غضنفر علی قادری کی زیر صدارت ضلع کے سرکاری اسکولوں کی تعمیر، مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے متعلق اے ڈی پی اور ایم اینڈ آر کی مد میں جاری اور نئے تجویز کردہ منصوبوں سمیت بند اسکولوں کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری نصیر احمد میمن ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری نور سرائی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بھرانی، ایکسئین ایجوکیشن ورکس پرکاش، چیف مانیٹرنگ افسر ایجوکیشن اوم پرکاش، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر پرائمری ممتاز بجورو، این آر ایس پی، ایس آر او، ایل ایس یو، رائٹ ٹو پلے این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ تعلیم ملکی ترقی اور امن کی ضامن ہے، معیاری اور بہتر تعلیم کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحی میں شامل ہے. انہوں نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کی جانب سے اے ڈی پی اور ایم اینڈ آر کی مد میں مختلف سرکاری اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے جاری منصوبوں کے متعلق افسران سے معلومات لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ ضلع میں اسکولوں کے جاری اور مکمل مرمتی و تعمیراتی منصوبوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد پیش کریں اور ان کی منظوری کے بغیر اپنے آپ تحت منصوبے جاری کرنے سے گریز کریں. ڈپٹی کمشنر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ ضلع میں موجود زبون حالی کے شکار اسکولوں کی جلد تعمیر و مرمت کو یقینی بنائیں تا کہ بچوں کی زندگیوں کو محفوظ کرکے انہیں بھتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے. اجلاس کو این آر ایس پی، ایس آر او، رائٹ ٹو پلے و دیگر این جی اوز کے نمائندوں کی جانب سے تعلیمی شعبے میں کی گئی خدمات کے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ تعلیمی شعبے میں این جی اوز کی جانب سے کی گئی خدمات باالخصوص بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی تمام این جی اوز کے نمائندے تعلیمی شعبے میں مزید اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہینگے تاکہ تعلیمی معیار مزید بھتر بنایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog