جیو پروگرام نے لوگوں کے جذبات کو مجروع کیا انکوائری کر کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی ہونی چایئے سردار محمد یوسف

Published on May 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا ( یو این پی )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ جیو پروگرام نے لوگوں کے جذبات کو مجروع کیا انکوائری کر کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی ہونی چایئے،جذبات کو مجروع کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں جیو کا فعل ناقابل معافی ہے،پمرا قوانین میں تبدیلیا ں ناگزیر ہیں،بورڈ میں ایسے لوگوں کوشامل کیا جائے جو معاشرتی اقدار اور شرعی معاملات میں پر عبور رکھتے ہوں۔علماء کرام کی شمولیت بھی ہونی چاہئے۔غیر اخلاقی اور غیر شرعی نشریات پر مکمل پابندی ہونی چاہئے،پی ٹی آئی کے دھرنے اور مارچ لا حاصل ہے،محض سیاست چمکانے کے لئے یہ ڈھونگ رچایا جارہا ہے،حکومت کرنے کا انہی کو حق ہے جنہیں عوام نے منڈیٹ دیا۔تبدیلی اور انتخابی دھاندلی کا واویلا کرنے والے پہلے کے پی کے حکومت سے مستعفی ہوں۔جیو چینل پر پابندی کے حوالے سے پمرا پر سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،قومی سلامتی اداروں کے خلاف ہرزا سرائی ملکی مفاد کے منافی ہے،جیو کے خلاف بھرپور کاروائی ہونی چاہئے،ایسی حرکات نہ صرف دین کے بر خلاف بلکہ معاشرہ میں بگاڑ کا سبب ہیں،جیو نے سولہ کروڑ عوام کی دل آزاری کی،ٹی وی چینل کو محض پیسے کمانے کا زریعہ نہیں بنانا چاہئے ، حاجیوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے ایک ہی کیٹگری کی پالیسی اپنائی ہے،حکومت کے اچھے اقدامات کی بنا پر لوگوں کا ہم پر اعتماد بڑھا ہے جسکی وجہ سے حاجیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بجاڑ پور ٹیکسلا میں ملک ظہیر بجاڑ کے والد اور ملک فضل دین بجاڑ کے بھائی ملک اللہ دین کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت جبکہ بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے ضمامن اداروں کو نشانہ تنقید بنانا ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے ،انھوں نے جیو کے توہین آمیز پروگرام پر پرزور مذمت کی،اور ایسی نشریات کو معاشرتی بگاڑ کا سبب قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ جب مملکت پاکستان میں قران و سنت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی تو بیہودہ اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی نشریات کا ٹیلی کاسٹ ہونا انتہائی شرم کا مقام ہے،ایسے ہی پروگرام معاشرے میں بے راہ روی کا سبب بن رہے ہیں جب ہماری سوسائٹی ہی ایسے پروگراموں کو ناپسند کرتی ہے تو ایسی نشریات پر نہ صرف پابندی لگنی چایئے بلکہ ایسے فعل کو گناہ کے مترادف تصور کیا جاتا ہے،تمام نشریات قومی قدروں کو مدنظر رکھ کر ہونی چائیں ،پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے پی ٹی آئی کے پی کے حکومت سے مستعفی ہو، کیونکہ انھوں نے عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کیا، پی ٹی آئی کا راگ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترداف ہے جب ایک امسبلی فورم موجود ہے تو سڑکوں پر دھرنوں ، مارچوں سے انھیں کیا حاصل ہوگا،یہ تو محض سیاست چمکانے کا ڈھونگ ہے،نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے منڈیٹ ک وتسلیم کیا اور انھیں حکومت بنانے کو کہا،حج انتظامات کے حوالے سے مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بہتر انتظامات کی بنا پر لوگوں کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے یہی وجہ ہے کے گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زیادہ حج درخواستیں موصول ہوئیں،اس موقع پر انھوں نے ملک ظہیر بجاڑ کے والد کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes