ینگ ٹیچر زایسو سی ایشن سوات کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Published on February 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

سوات ( یواین پی) ینگ ٹیچر زایسو سی ایشن سوات کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،مظاہرہ کرنے والے معماران قوم جلوس کی شکل میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4سے روانہ ہوکر نعر ے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن نواب فرید، جنرل سیکرٹری ہمایون الدین، وحدت اساتذہ کے صدر حافظ محمد علی، صدر ایپٹا ملک خالد گروپ نواب علی خان، چیئرمین کیپٹا خیبر پختونخوا سلیم جاوید،آل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے میڈیا کوارڈی نیٹر محمد ہمایون، آل این ٹی ایس ٹیچر ایسو سی ایشن کے صدر عقل زادہ اور دیگر نے اس امرپر افسوس کیا کہ 2018 میں جو اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں انہیں ابھی تک ملازمت پر مستقل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان معماران قوم کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کا اثاثہ ہوتا ہے جو بچوں کی معیاری تعلیم کے ذریعے آبیار ی کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 2018سے بھرتی ہونے والے تمام اساتذہ کو جلد ازجلد ان کی ملازمت پر مستقل کرنے کے علاوہ ان کی سینیارٹی آغاز ملازمت سے مقرر کی جائے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ان جائز مطالبات پر غور کیا کرتے ہوئے ان اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے، مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ ہوا تو20فروری کوصوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھر نا دیں گے اور مطالبات حل ہونے تک پھر وہاں دھر نا دینے پر مجبور ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes