ہمارے سٹیج فنکاروں نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں نام کمایا ہے،سٹیج اداکارآصف اقبال

Published on April 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

Graphic11

 لاہور(یو این پی) سٹیج کے معروف کامیڈین آصف اقبال نے یو این پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے سٹیج فنکاروں نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں نام کمایا ہے۔اورہم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی فنکار کسی سے کم نہیں ہیں۔آصف اقبال نے کہا ہے کہ تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا،”یواین پی“سے گفتگوکرتے ہوئے آصف اقبال نے کہا کہ خود اعتمادی حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے اور یہ خود اعتمادی تجربے سے حاصل ہوتی ہے۔ایک سال ڈرامہ اور تھیٹر انڈسٹری میں گزارنے کے بارے میں اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں گزرے وقت سے کوئی سبق حاصل کرنے کے بجائے یہاں خود کو ایڈجسٹ کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ہمیں سٹیج پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی و بری کہانیوں پر مبنی ڈرامہ سیریلز کرنی پڑتی ہیں کیوں کہ یہ تجربات ہی آپ کو سکھاتے ہیں، کیرئیرمیںڈراموں کی تعداد بھی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میڈیا کے سوالات کے جواب دینے پڑتے ہیں اور اس دوران آپ کو بہت پر سکون رہنا پڑتا ہے یہ عمل بہت تھکا دینے والا ہوتا ہے تاہم انکار یا برے رویے کی صورت میں امیج خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy