نواز شریف جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،سعدیہ سہیل

Published on September 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments


لاہور( یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے میاں نواز شریف جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ دولت کے انبار لگانے والوں کو قوم پہچان چکی ہے نواز شریف کے اپنے دورِ حکومت میں اُن پر جھوٹے مقدمات بننے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف کی پریس کانفرنس کے ردِ عمل میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ طاقت ور کا احتساب تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے اس کا کریڈٹ عمران خان کی طویل جدوجہد کو جاتا ہے پاکستان میں آج تک کسی طاقت ور کا احتساب نہیں ہوا کرپشن تب ہی ختم ہو گی جب اوپر سے احتساب شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کو بہت سراہا ہے اور تحریک انصاف کو ہی ملک کی ترقی کے لئے بہترین سیاسی جماعت سمجھتی ہے تحریک انصاف کے علاوہ کسی جماعت کی قیادت کے پاس ملک چلانے کا ویژن نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme