دیپالپور قلعہ ہری چند کے قریب ٹریلر اور لوڈر رکشہ میں تصادم، 3 افراد جاں بحق 4 زخمی

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments


اوکاڑہ (یو این پی)قلعہ ہری چند پاکپتن بائی پاس پر ٹریلر نے لوڈر رکشہ میں تصادم ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔حادثہ میں 3 افراد موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے۔ جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت لقمان ولد محمد شریف ۔علی ولد محمد زین اور محمد بشیر ولد محمد خان کے ناموں سے ہوئی۔جو کہ نواحی علاقے چک بیدی ضلع پاکپتن کے رہائشی تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy