خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن معطل

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے کو رمضان کے بعدکرانے کا حکم‏
ایبٹ آباد‏(یواین پی)پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد کے ڈبل بینچ نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا‏ ہے۔پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے دائر رٹ پر 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔‏ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے کو رمضان کے بعدکرانے کا حکم‏ دیا ہے۔درخواست گزاروں نے مارچ میں پہاڑی علاقوں میں سردی اور برف باری کی وجوہات پر رٹ دائر کی تھی ۔جس کی وجہ سے صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے،‏محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف کا امکان ہے،‏صوبائی حکومت اور محکمہ موسمیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی جاری کیا،حکومت اور ڈی جی محکمہ موسمیات رپورٹ کے باوجود الیکشن کمیشن نے فیصلہ کن اقدام نہیں اٹھایا۔‏بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں منعقد ہونا ہے،‏درخواست گزاروں کا موقف ہےکہ برف باری میں ووٹرز کا گھروں سے نکلنا ممکن نہیں ، ‏برف والے علاقوں میں الیکشن عملہ کو بھی مشکلات درپیش ہوگی،‏موجودہ حالات کے تناظر میں پہاڑی علاقوں میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں لگتا،‏الیکشن کمیشن انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد رمضان کے بعد کرنے شیڈول جاری کرے۔اس حوالہ سےصوبائی الیکشن کمیشن نے بھی دوسرے مرحلہ کے الیکشن کے ریٹرنگ افسران کو بھی شیڈول کے مطابق کام سے روک دیا ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题