بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد کوٹلی امام حسین کی اراضی کی ہر سطح پر آواز بلند کرینگے فیصل کریم خان کنڈی

Published on February 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم کنڈی اور مجلس وحدت المسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کی قیادت نے مشترکہ طور پر نیشنل کلب میں اہم ترین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی امام حسین کی زمین کی حکومتی بندر بانٹ کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے سابقہ صوبائی دور حکومت میں کوٹلی امام حسین کی اراضی کو ہڑپ کرنے کیلئے رات کی تاریکی میں انتقال کروائے گئے اور صبح خود کو مظلوم دیکھاتے ہوئے کوٹلی امام حسین ڈیرہ کے احتجاجی کیمپ میں آئے تھے۔ فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ 13 فروری کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم کوٹلی امام حسین کی اراضی کی ہر سطح پر آواز بلند کرینگے اور کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرینگے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کرپشن کا بہت بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ اور محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کی خاموشی حیران کن ہے ٹی ایم اے ڈیرہ چھابڑی بانوں‘ ریڑھی بانوں سے روزانہ کی سطح پر لاکھوں کے حساب سے بھتہ وصول کرتا ہے۔ میری کامیابی کی شکل میں پہلی فرصت میں اس بھتہ خوری کا خاتمہ ہوگا اور ٹی ایم اے ڈیرہ کی تمام تر سرکاری اراضی اور اثاثہ جات کی از سر نو انکوائری ہوگی۔ فیصل کریم خان کندی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا طاقت کا سر چشمہ عوام ہے اور 13 فروری کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے ڈیرہ سٹی کی عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی جدوجہد کا مظاہرہ کرے۔ نیشنل کلب ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی کومجلس وحدت المسلمین کے سید غضنفر سمیت دیگر مجلس وحدت المسلمین کے رہنما اسٹیج پر موجود تھے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر الحاج امان الحق خان غزنی خیل‘ ضلعی صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ سید سجاد شیرازی‘ ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی نورنگ خان گنڈہ پور‘ پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمد خالد راجپوت‘ مظہر جمیل خان علیزئی‘ ملک فرحان افضل دھپ‘ پیپلزپارٹی کے رہنما نوابزادہ طاہر بن یامین خان‘ پیپلزپارٹی کے رہنما سابق اقلیتی ایم پی اے کشور کمار کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان اس پر ہجوم پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme