ق لیگ ہماری اتحادی، ہر صورت حکومت کا ساتھ دے گی، اسد عمر

Published on February 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق)نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف زرداری کے ساتھ کسی قسم کی اتحاد سے انکار کرتے ہوئے انہیں باعزت طریقے سے رخصت کردیا،(ق)لیگ ہماری اتحادی ہے اور ہر صورت حکومت کا ساتھ دے گی،بہترین باہمی تعاون کے تحت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے،ہمیشہ اتحاد ی جماعت کو ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے،ہم اتحاد ی تھے، اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرنے مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر رضوان صادق خان کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق)نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ کسی قسم کی اتحاد سے انکار کرتے ہوئے انہیں باعزت طریقے سے رخصت کردیا،(ق)لیگ ہماری اتحادی ہے اور ہر صورت حکومت کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ بہترین باہمی تعاون کے تحت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے،ہمیشہ اتحاد ی جماعت کو ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے،ہم اتحاد ی تھے، اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题