گاڑیوں کے مالکان بقایاجات ٹیکس جلد جمع کرائیں۔ محمد جمن میمن

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر ٹھٹہ محمد جمن میمن نے کہا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی جاری ہے جو ٹیکس ادا کرنے تک جاری رہے گی۔ یہ بات انہوں نے ضلع کے مختلف شہروں اور علاقوں میں چیکنگ کے دوران ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کے دوران کہی۔ ای ٹی او محمد جمن میمن نے بتایا کہ مختلف سڑکوں پر ٹیکس نہ دینے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے 173 گاڑیوں سے 12 لاکھ 44 ہزار 6 سو روپے ٹیکس وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے ٹیکس نہ دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ مختلف گاڑیوں سوزوکی پک اپ، ڈاٹسن اور دیگر مختلف گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ٹیکس نہ دینے والی گاڑیوں سے بھی ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی مالکان کی آگاہی کے لیے ضلع کے مختلف نمایاں مقامات پر ٹیکس جمع کرنے کے متعلق بینرز لگائے گئے ہیں اور پمفلیٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کی ٹیکس جمع کروا کر مزید کارروائی سے بچ سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog