عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی، وزیرداخلہ راناثںاء اللہ

Published on October 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساسی دنیا کو چور چور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا ہے۔راناثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی، کیا کرنا ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ابھی تک متفق نہیں ہوئی، یہ اپنے ہی دعوؤں میں پھنس چکے ہیں،انہیں اپنی عزت رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹکراؤ کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے، کے پی کے اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بھی لوگوں کو نکالنے کے لیے زور لگا رہی تھی۔جتھہ اور شہروں پر چڑھائی کرکے اپنے مطالبات منوانے کے طریقہ کار کو فروغ نہیں پانے دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog