علی محمد خان کا وزراء میں ایوارڈز کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

پشاور (یواین پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا وزراء میں ایوارڈز کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے بعض وزرا کو کارکردگی ایوارڈ دینے پر وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، متعلقہ قائمہ کمیٹیز میں نہیں آتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔جمعرات کو اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ چیئرمین یقین دہانی کمیٹی کی جانب سے ایجنڈے کے مطابق متعلقہ وزرا، سیکرٹریز بلانے کی حمایت کرتا ہوں۔ بطور پارلیمانی امور وزیر حکومتی وزرا کی طرف سے ان کی وزارتوں سے متعلق یقین دہانی کراتا ہوں۔بعض وزرا ان یقین دہانیوں سے ایوان میں اظہار لاتعلقی کردیتے ہیں مگر ایوارڈ کے حق دار بھی وہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog