پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستانی معیشت میں انقلاب برپا ہوگا ؛عمر ایوب خان

Published on September 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

2
ہری پور(یو این پی)سابق وزیر مملکت برائے خزانہ و مسلم لیگ ن کے راہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستانی معیشت میں انقلاب برپا ہوگا حکومت گلگت بلتستان اور آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام اس حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چائنہ اپنی صنعتوں کی معدنیات اور تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے افریقہ اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں تک آسان رسائی چاہتا ہے جو صرف پاکستان کے ذریعے ممکن ہے اس وقت پاکستان کی تجارت کا سالانہ حجم ساٹھ ارب ڈالر ہے اور چین صرف افریقہ سے پانچ سو ارب ڈالرسالانہ کی سرمایہ کاری کررہا ہے جوپاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل کے بعد براستہ پاکستان ہوگی جس سے پاکستانی تجارت بھی بڑھے گی اور اس کی معیشت میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور پاکستان خطہ کی اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا جو مودی حکومت کو کسی صورت برداشت نہیںیہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چائنی ہم منصب سے راہداری پاکستان سے گزارنے پر گلہ کیا ہے اور اس عظیم منصوبہ کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے لیکن یہ منصوبہ پاکستان اور چائنہ دونوں کے وسیع تر مفاد میں ہے جسے پاکستانی حکومت چائنہ سے مل کر ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائے گی لہذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو بھی چائیے کہ وہ اپنے تمام تر سیاسی و ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اس منصوبہ کی کامیابی کے لیے حکومت خصوصا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں اس موقع پر ملک کی اعلی سول و ملٹری قیادت بھی کانفرنس میں موجود تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes