سارک کانفرنس کی منسوخی وزارت خارجہ کی ناکامی ہے : اعتزاز احسن

Published on October 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

09
اسلام آباد (یو این پی)  پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آپس میں غلط فہمیاں دور نہ ہوئیں تو کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑیں گے۔ اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ تنقید کو برداشت کرنا سیکھے۔ سارک معاملہ وزارت خارجہ کی ناکامی نہیں تو اور کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعتزاز احسن کا کہنا تھا بھارت کا کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا عالمی قانون سے متصادم ہے۔ اڑی حملہ کشمیر سے بھارت کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہو سکتا ہے۔ کشمیری نوجوان پتھر اٹھاکر بندوقوں اور توپوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔اعتزاز احسن نے خطاب کے دوران وزیراعظم اور حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا سارک معاملہ وزارت خارجہ کی ناکامی نہیں تو اور کیا ہے۔ حکومت نیب کے تحت غیرریاستی عناصر پر پابندی لگانے میں ناکام رہی ہے۔مانتاہوں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں بہت اچھی تقریر کی تھی لیکن وزیراعظم کو کشمیر میں بھارت کے جارحانہ رویے اور اس کی در اندازی کی بات بھی کرنی چاہیے تھی۔ اعتزاز احسن نے اپنی تقریر کے دوران یہ بھی کہا کہ سی پیک کے پنجاب کا منصوبہ ہونے کا تاثر منظور نہیں۔ چائنا پنجاب کوریڈور منصوبہ منظور نہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پرہم بغیر کسی شرط کے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ چاہتے ہیں وزیراعظم کو پاناما پیپرز پر اپنا نام کلیئر کرنے کا سب سے پہلا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ بریگیڈ کے پاس صرف الزام رہ جاتے ہیں۔ میں نہ پہلے بھاگا تھا نہ اب بھاگوں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog