کھانے میں سبزیوں اور پودوں کے تیل کا استعمال فالج سے بچاتا ہے، تحقیق

Published on November 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اس تحقیق سے نباتاتی یعنی پودوں سے حاصل شدہ غذائی چکنائی کی اہمیت ایک بار پھر واضح ہوئی ہے
ہارورڈ(یو این پی)امریکی سائنسدانوں نے ایک لاکھ سے زائد طبّی کارکنان کے روزمرہ غذائی معمولات اور عمومی صحت سے متعلق طویل مدتی اعداوشمار کا جائزہ لے کر بتایا ہے کہ پودوں سے حاصل کردہ تیل ہمیں فالج سے بچاتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد کی روزمرہ غذا میں پودوں اور سبزیوں سے حاصل کی گئی چکنائی کی مقدار سب سے زیادہ تھی، ان میں 27 سال بعد بھی فالج کا خطرہ ایسے افراد سے 12 فیصد کم تھا جو جانوروں یا دوسرے ذرائع سے حاصل شدہ چکنائی استعمال کررہے تھے۔اس کے برعکس گوشت اور حیوانی چکنائی (اینیمل فیٹ) کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والوں میں فالج کا خطرہ، کم حیوانی چکنائی استعمال کرنے والوں کی نسبت 16 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں پوسٹ ڈاکٹرل ریسرچ فیلو، فینگ لی وانگ کا مشورہ ہے کہ گوشت کی چکنائی کے بجائے زیتون، سویابین، مکئی اور دوسرے سبزیجاتی روغنیات (ویجیٹیبل آئلز) کی صحت بخش خصوصیات اس تحقیق سے ایک بار پھر نمایاں ہوئی ہیں۔البتہ، دیگر ماہرین ان نتائج سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف غذا میں شامل چکنائی کی بنیاد پر بیماریوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ بہت سے دوسرے معمولات بھی ہماری صحت اور بیماریوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy