فیصل آباد،ضلع میں انسداد پولیو کا آئندہ راؤنڈ 28 فروری سے 4 مارچ تک جاری رہے گا

Published on February 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں انسداد پولیو کا آئندہ راؤنڈ 28 فروری سے 4 مارچ تک جاری رہے گا جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے13 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گذشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کریں اوردوران مہم والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری برقرار رہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جذبے سے فرائض انجام دیئے جائیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题