وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے جلد حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے چودھری نذیر احمد ارائیں

Published on April 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

13-4-2015 MNA
وہاڑی(یواین پی)ممبر قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد ارائیں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے جلد حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ضلع وہاڑی میں 20کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے ہر قومی اسمبلی کے حلقہ میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائینگی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایم این اے سعیداحمد خان منیس ، ایم این اے طاہر اقبال کے نمائندے چودھری زاہد اقبال ،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد ، اے ڈی ایل جی،واپڈا اوردیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔چودھری نذیر احمد ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل نہ ہونے کی صورت میں اگرمیٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت اس بارے میں مزید کوئی فنڈزاس منصوبہ کے لیے فراہم نہیں کریگی ایم این اے سعید احمد خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈز عوام کی ٹیکسوں سے فراہم کئے گئے ہیں سرکاری افسران ان فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائیں اورپائیدار منصوبے تعمیر کریں ڈی سی او راناسلیم احمد نے کہا کہ منصوبوں کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اجلاس میں ضلع کے چاروں قومی اسمبلی کے حلقوں میں 20کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme