کبھی وزیر اعظم کو ہٹا یا جاتا ہے اور کبھی پھانسی دی جاتی ہے ،دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا :نواز شریف

Published on November 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کبھی وزیر اعظم کو ہٹا یا جا تا ہے اور کبھی پھانسی دے دی جاتی ہے ،دنیا کے کسی ملک میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزرائے اعظم کو کبھی گرفتار اور کبھی جلا وطن کردیا جاتا ہے ،دنیا کے مہذب ممالک نے جمہوریت کے ذریعے ترقی کی ،آمریت میں کسی ملک نے ترقی نہیں کی ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ حقائق کے منافی تھا جسے عوام نے قبول نہیں کیا ، پاکستان کے عوام ،پارٹی کارکن میرے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme