کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی حکمت عملی ہے فیصل گلزار

Published on February 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلع اوکاڑہ کے علاقہ منڈی احمد آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کیا، تھانہ کا معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا گیا منڈی احمد آباد تھانہ ضلعی ہیڈکوارٹر سے سب سے دور ایریامیں واقع ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کھلی کچہری سے واپس آرہے تھے کہ انہوں نے راستہ میں ایک فیملی کو دیکھا جس کے ہاتھ میں درخواست تھی جس پر انہوں نے گاڑی رکوائی اورمتاثر فیملی سے بات چیت شروع کر دی فیملی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوبتایا کہ وہ کھلی کچہری جا رہے ہیں ڈی پی او نے ان سے درخواست لے کر موقع پر ہی حکم جاری کردیا اس انداز سے عوام کا کھلی کچہری میں شرکت کرنا عوام کا پولیس اور کھلی کچہری پر اعتماد کا اظہار ہے۔ کھلی کچہری کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ منڈی احمد آباد کا معائنہ کیا انہوں نے پولیس افسران اور ملازمین سے کہا کہ وہ پیشہ وارانہ فرض نبھاتے ہوئے ا س امر کا خاص خیال رکھیں کہ عوام کی بھلائی کے کام سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy