ہم ووٹ کی طاقت سے ارباب اقتدار کو شکست سے دو چار کرینگے‘ فیصل کریم خان کنڈی

Published on February 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو قائد جمہوریت بینظیر بھٹو شہید اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بلاول بھٹو اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ روز کے انکے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ڈیرہ کی غیور عوام سے والہانہ محبت کرتے ہیں ۔ امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ سمیت ملک بھر میں غریب عوام کو آج مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات سمیت عام روز مرہ اشیاءخوردونوش میں بے پناہ اضافہ کرکے تبدیلی سرکار غریب محنت کش عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ آج ارباب اقتدار حکمران طبقات پورے ملک کے سرکاری خزانے کو ڈیرہ سٹی میئر شپ کے الیکشن پر استعمال کر رہے ہیں ۔ مگر کوئی تحقیقاتی ادارے سوال کرنے کی اخلاقی جرات نہیں رکھتے ۔ تبدیلی سرکار آئے روز اپنے دور اقتدار میں یہ نعرہ لگاتی رہی ہے کہ سابقہ دور حکومت میں کرپشن ہوئی ہے جبکہ انکے وزراءان تین سالوں میں ارب پتی کیسے بنے اس کیلئے ابھی تک کوئی انکوائری کمیشن نہیں بٹھایا گیا صرف کھوکھلے نعرے لگا کرعوام کا خیال تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ‘ گذشتہ شب امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی نے کہاکہ 13 فروری کو پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عہدیداران مل کر پولنگ اسٹیشنوں پر وقت مقررہ پر حاضر رہیں اور ووٹ پول کرنے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ امیدوار سٹی میئر فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی کوک سے جنم لینے والے سرکاری امیدوار سٹی میئر ڈیرہ تمام اداروں کے وسائل کا بڑی بے دردی سے استعمال کررہے ہیں ۔ مگر 13 فروری کو ڈیرہ کی غیور عوام سلیکٹڈ حکمرانوں کے امیدوار سٹی میئر ڈیرہ کو شکست سے دو چار کرینگے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme