سانحہ تلمبہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

Published on February 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کے ذمہ داران کو سخت سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے
عبدالحکیم (یو این پی)چیئرمین پاکستان علماءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سانحہ تلمبہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کے ذمہ داران کو سخت سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے-تلمبہ واقعہ میں ملوث 62 کے قریب لوگ گرفتار ھیں 300 افراد پر ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے موجودہ حکومت 76 سال بعد فوجداری قوانین میں تبدیلیاں لا رھی ھے۔تاکہ سپیڈی ٹرائل ہو اور اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب خود صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں انہوں نے یہ بات سانحہ تلمبہ کے حوالے سے سرکٹ ہاﺅس خانیوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی-ڈپٹی کمشنر سلمان خان ،ڈی پی او سید ندیم عباس اور ممبران امن کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین پاکستان علماءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم نے اس موقع پر مزید کہاکہ خود ہی جج اور منصف بننے کے رجحان کو مل کر ختم کرنا ہوگا-انہوں نے کہا کہ جس نے کوتاھی کی چاھے وہ کوئی بھی ھو اسے سزا دی جائے گی مشتاق ذھنی طور پر معذور تھا مشتعل ھجوم نے جو کچھ کیا وہ کسی طور قابل قبول نہیں رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ھے سیالکوٹ واقعے پر بھی تمام مکاتب فکر نے ذمہ داروں کو سزا کے حوالے سے ایک موقف اپنایا- -حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس نوعیت کے کیسز کو فوری طور پر حل کیا جائے وزیراعظم ایک ایک لمحہ کی رپورٹ لے رھے ھیں لوگوں کو مارنے اور جلانے والوں کو کسی طور معاف نہیں کیا جائے گا میڈیا کا ساتھ چاھتے ھیں ،تمام مذاھب کا اس پر اتفاق ھے کسی بھی شخص کو چاہے وہ گناہ گار بھی ہواسے قتل نہیں کیا جا سکتا۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو سمجھنے۔اور اسکی پیروی وقت کی ضرورت ہے مظلوم مشتاق کے معاملے پر بھی ہم سب کو ایک پیج پرہونا ہے۔ دین کی تشریح اپنی مرضی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پاکستان کا ایک قانون ہے جس نے کسی ایک جان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا ھم نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا ہے۔ھمارے دشمن کو ایسے واقعات تقویت دیتے ھیں۔قبل ازیں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے ہمراہ ممبران امن کمیٹی سے بھی میٹنگ کی- انہوں نے کہا کہ علمائ اپنے علاقوں میں جاکر لوگوں کو بھائی چارے کا درس دیں اور واقعہ کی مذمت کریں-

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题