پرائیو یٹ سیکٹر میں عوامی خدمت کے جذبہ سے قائم کئے گئے ہسپتال بہترین کام کر رہے ہیں؛محمد علی اعجاز

Published on February 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے وابستہ لوگ نہ صرف کار خیر کو بڑھاوادے رہے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں کو نیکی کے اس کام کی طرف راغب کرنے کا بھی با عث بن رہے ہیں ہمیں معاشرہ کی فلاح و بہبود اور لوگوں کی مشکلات و مسائل کو کم کرنے کے لئے نہ صرف حکومتی کاوشوں میں تعاون کرنا ہے بلکہ اجتماعی طور پر نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمر میمو ریل ہسپتال اور اوکاڑہ پیشینٹ ویلفیئر سو سائٹی کے زیر انتظام تشخیصی لیبارٹری کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعمر میموریل ہسپتال اور اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر سو سائٹی کے عہدداران شیخ عبدالغفور ،قیصر نواز بخشی ،برگیڈ (ر)یر ڈاکٹر ناصر محمود نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر سو سائٹی کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فراہم کئے جانے والے کھانے اور ان کے کچن کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اور غیر سرکاری تنظیموں کی مشترکہ کاوشیں لوگوں کے لئے بہتر سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے میں معاون ہو سکتی ہیں ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر معاشرہ کی خدمت اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes