ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال میں14 ڈاکٹرزکے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

Published on April 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

ڈی جی خان (یواین پی) ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال میں14 ڈاکٹرزکے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، ڈاکٹرو ں کے کے ٹیسٹ پازیٹوآنے پرانہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹروں نے مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہیں کہ ان ڈاکٹر ز نے کن کن مریضوں کا چیک اپ کیا ہے۔ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر نعمان چودھری نے تصدیق کی ہے کہ میرا اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے تحت ہسپتال انتظامیہ نے ہمیں آئسولیٹ کردیا ہے۔ہم کورونا سے خوفزدہ نہیں ہیں، انشاء اللہ ہم صحت یاب ہوجائیں گے۔ لیکن میری تما م لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ سب لوگ احتیاط کریں۔ جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، بہت سارے مریض ٹھیک ہوئے ہیں، ہم بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 ہوگئی ،3535نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3121 تک جاپہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں353 کیسز سامنے آئے جن میں سے پنجاب میں 293، سندھ میں 51، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی،نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3121 ہوگئی ہے۔پنجاب میں اب تک مزید 293 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1380 ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme