بالٹک ریاست ایستونیا کے صدر کا نیٹو سے ملک میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا مطالبہ

Published on September 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

555اوسلو۔۔۔سابق سویت ریاست ایستونیا کے صدر تومس ہندرک ایلویس نے پڑوسی ملک روس سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملک میں نیٹو کے مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔منگل کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں وزیر اعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایستو نیا کے صدر نے کہا کہ ہمیں ملکی سرحدوں ٰ پر سیکورٹی خدشات کا سامنا ہے۔امہوں نے کہا کہ نیٹو کو اپنی ترجیحات میں تبدیلی لاتے ہوئے مستقل اڈوں کو دیگر رکن ملکوں تک توسیع دینا چاہیئے۔ہمیں جارحیت کرنے والے ملک کو قبل از وقت واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ایستونیا کے صدر نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ بالٹک ریاستیں یوکرین کے بعد فلیش پوائنٹ بن سکتی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایستونیا کے صدر نے کہا کہ میں بالٹک ریاستوں میں نیٹو کے مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا حامی ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes