پٹرول کی قیمت میں کمی کیلئے کوئی جادوکا چراغ ہے تواپوزیشن بتائے، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات

Published on February 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے پرتنقید کے بجائے اپوزیشن متبادل بتائے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل60 سے95 ڈالرپرپہنچ جائے توحکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے توبتائے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جماعتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog