پشاورکےاسکولزمیں پھردہشتگردی کاخطرہ،کینٹ کےتمام اسکولزبند

Published on January 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

66
پشاور (یو این پی)پشاور صدر میں دہشت گردی کے خطرے نے اسکول بچوں اور والدین کی دوڑیں لگوادیں، سیکیورٹی خدشات کے باعث کینٹ کے تمام اسکولز بند کردیئے گئے، جب کہ ان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔پشاور میں ایک بار پھر دہشت گردی کے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی، ہفتے کو تخریب کاری کی اطلاعات ملنے پر کینٹ کے تمام اسکولز فوری طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔ اسکولز میں بے وقت چھٹی ملنے پر بچے خوفزدہ اور حیران تو والدین بھی پریشان ہوگئے۔دہشت گردی کے خطرات کی اطلاعات ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آگئے، اسکولوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہر میں افواہوں نے جلتی پر تیل کا کام دیا تو دیگر تمام اسکول بھی بند کر دیئے گئے، جس کا نوٹس ناظم اعلیٰ نے لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog