ہر سال ہزاروں لوگ موٹر سائیکل حادثات میں جان گنوا دیتے ہیں پرویز اقبال

Published on February 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے سکول کے بچوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ
حبیب آباد (یواین پی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے بیٹ نمبر 14پر سکول کے بچوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دی گئی تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر شہباز عالم اور ڈی ایس پی میڈئم سائرہ طارق کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے بیٹ نمبر 14پر سکول کے بچوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر پرویز اقبال نے اوسس سکول حبیب آباد میں بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ موٹر سائیکل حادثات میں جان گنوا دیتے ہیں موٹرسائیکل سوارں کے حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹرسائیکلوں کی لائٹس کا خراب ہونا، بیک ویو شیشوں کو استعمال نہ کرنا ہے۔ ہیڈ اور بیک لائٹس نہ ہونے سے رات کے وقت موٹرسائیکل سوار نمایاں نہیں ہوتے اور موٹرسائیکل پر سائیڈ شیشے نہ ہونے کی وجہ سے سوار پیچھے آنے والی ٹریفک کے بہاو کو دیکھ نہیں پاتا۔ موٹرسائیکل کے حادثات میں سر کی چوٹ موت، مستقل معذوری اور شدید زخم کا باعث بنتی ہے۔سر کی چوٹ کو معیاری ہیلمٹ کے استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر کاربند ہو کر بچایا جا سکتا ہے ہیلمٹ نہ صرف موٹر سائیکل چلانے والے بلکہ پیچھے بیٹھے شخص کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔موٹرسائیکل سواروں کو یہ بھی بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر پیچھے دیکھنے والے شیشے مت اتاریں،آہستہ رفتار کو اپناتے ہوئے روڈکے انتہائی بائیں جانب رہیں، موبائل فون کے استعمال اور ٹرپل سواری سے پرہیز کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes