جنت مرزا کی برائڈل شوٹ کے دوران لی گئی تصاویرخوب وائرل

Published on August 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ٹک ٹاکر ویڈیوزمیں اداکاری کے باعث پاپولر،15 ملین فالورزکیساتھ سرفہرست
لاہور(یواین پی)معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کا بہن کے ہمراہ برائڈل شوٹ وائرل ہورہا ہے۔پاکستانی معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کے حال ہی میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالورزہوگئے ہیں جب کہ ان کی بہن الشبہ انجم بھی اس فہرست میں آگے ہیں اوران کے فالوورز کی تعداد بھی 13.4 ملین ہے جنت مرزا اپنی ٹک ٹاک ویڈیوزمیں اداکاری کے باعث تو خاصی مشہورہیں ہی بلکہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی ٹک ٹاکربھی ہیں۔اس وقت جنت مرزا کی برائڈل شوٹ کے دوران لی گئی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں جس میں نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog