ہمیں ویلیو ایڈیشن اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ مرکوزکرنی چاہیے، ڈاکٹرعارف علوی

Published on February 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیا جا سکتا ہے، برآمدات کے فروغ کے لئے ویلیو ایڈیشن اور بیجوں کے معیار میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو وزارت تجارت اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ترشاوہ پھلوں (کنو اور مالٹا)شو 2022 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستانی پھلوں کی شہرت اور ملک میں دستیاب سہولیات سے متعلق اس تقریب کا اہتمام اہمیت کاحامل ہے۔ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے۔ برآمدات اور درآمدات کے درمیان توازن کو برقراررکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ملک میں برآمدات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہرچیز کو خوبصورت اور منفرد بنایاہے۔انسان چیزوں کی پلاسٹک سے پیکنگ کرتا ہے۔ خوبصورت پیکنگ کے ذریعے مصنوعات کو پرکشش بنایا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ویلیو ایڈیشن اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ مرکوزکرنی چاہیے۔ پیداواری لاگت کم ہونے سے ہر شخص اسے استعمال کے لئے خرید سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme