پاکستان ریلوے ورکرز ملک بھر میں یوم مزدور منائیں گے

Published on April 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

011
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان ریلوے کے ورکرز ملک بھر میں ’’یوم مزدور‘‘ منائیں گے۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی، جنرل سیکرٹری راؤ نسیم اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ ’’یوم مزدور‘‘ کے موقع پر ریلوے ورکرز ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم مزدور منانے کا مقصد 1886ء کے شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ منظور رضی نے ورکرز سے اپیل کی کہ وہ یوم مزدور کے موقع پر منعقد کی جانے والی ریلیوں اور جلسوں میں بھرپور شرکت کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes