کوٹلی،ٹرانسپورٹرز کا گاڑیوں کے کرایہ میں غیر معمولی اضافہ

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments


اندرون ضلع چلنے والی گاڑیوں کے کرایہ میں 30سے40فیصد تک ضافہ
کوٹلی(یو این پی)کوٹلی،ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کے کرایہ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا۔بین الاضلاعی روٹ سمیت اندرون ضلع چلنے والی گاڑیوں کے کرایہ میں 30سے40فیصد تک ضافہ کر دیا۔گاڑیوں میں 18مسافر بٹھا کر 14سواریوں کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔گاڑیوں کے کرایہ میں بے پناہ اضافہ سے غریبوں کی چیخیں نکل گئیں۔کوٹلی انتظامیہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے وضع کردہ کرایہ ناموں پر عمل در آمد نہ کروا سکی۔ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے پیش نظر ضلع کوٹلی کے ٹرانسپورٹرز نے بین الاضلاعی اور اندون ضلع گاڑیوں کے کرایہ میں 30سے40فیصداضافہ کر دیا جس سے غریب عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔کوٹلی سے راولپنڈی،میرپور کی گاڑیوں میں 18مسافر بٹھا کر 14سواریوں کاکرایہ وصول کرنا معمول بن چکا ہے۔فرنٹ سیٹ ہمیشہ ڈبل ہوتی ہے جبکہ 2 مسافر بٹھا کر 3سواریوں کا کرایہ لیا جاتا ہے۔ضلعی انتظامیہ آج تک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر عمل در آمد نہ کروا سکی۔کوٹلی کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے کرایوں میں غیر قانونی اضافہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme