تلونڈی بھنڈراں کی عوام کے لیے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

نارووال(یو این پی)تلونڈی بھنڈراں کی عوام کے لیے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سیکرٹری یونین کونسل نے بجلی کے بل کی وجہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو تالا لگوایا ہوا ہے جبکہ ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ماہانہ بجلی کا بل میونسپل کمیٹی نارووال ادا کرتی ہے لیکن پھر بھی سیکرٹری یونین کونسل نے عرصہ دراز سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو تالا لگوایا ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ تلونڈی بھنڈراں کی کئی گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جو کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ علاقے کے ان مسائل کا نوٹس لے کر انہیں فوری حل کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题