محراب پور ،نامعلوم مسلح افراد نے بیوپاری سے 2 لاکھ نقدی موبائل فون اور 125 ہنڈا موٹرسائیکل چھین لی

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

نوشہرو فیرز(یواین پی)محراب پور کے قریب کوٹری خانواھن لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فروٹ کے بیوپاری سے 2 لاکھ نقدی موبائل فون اور 125 ہنڈا موٹرسائیکل چھین لی صحافی عمران غوری کا جنڑیٹر چور لے اڑے پولیس بے بس۔محراب پور وارڈ نمبر 16 میں چوروں نے غریب کے گھر کا صفایا کردیاتفصیلات کے مطابق محراب پور میں چوری و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ دن دیہاڑے محراب پور کے قریب کوٹری کبیر خانواھن لنک روڈ پر فروٹ کے بیوپاری شمشاد کمبوہ اور انکے ملازم شفقت سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دو لاکھ نقدی دو موبائل فون اور ہنڈا 125 موٹرسائیکل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے محراب پور عمران چوس کارنر کے مالک صحافی عمران غوری کا جنریٹر نامعلوم ان کے اسٹور کا تالا توڑ کر لے گئے تھانے میں پولیس اور ایس ایچ او کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔رات نامعلوم چوروں نے محنت کش غریب علی رضا کے گھرکا صفایا کردیا بتایا جاتا ہے کہ محنت کش رضا کا والد لاکھاروڈ کے قریب گاٶں شیرمحمد میں انتقال کرگیا تھا محنت کش اپنے بچوں کیساتھ والد کی وفات پر گاٶں گیا تھا کہ نامعلوم چوروں نے گھر میں موجود پہلے کمرا کا پھر الماری کے تالے توڑ کر دو تولہ طلائی زیور اور گھر کے برتن تک چوری کرکے لے گئے۔ ایوان محراب پور پریس کلب کے صدر شہزادمغل ،ناٸب صدر ملک امجد علی اور یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر مشتاق ملک نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے محراب پور پولیس نااہلی کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题