شاہین آفریدی کی دھواں دھار بلے بازی پر شاہد آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

لاہور (یواین پی) پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی ، شاہین آفریدی کی دھواں دھار بلے بازی پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے آخری لیگ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ناقابل یقین مناظر دیکھنے کو ملے۔شاہین آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری گیند پر چھکا لگا کر پشاور زلمی سے یقینی فتح چھین لی اور میچ ٹائی ہو گیا۔ لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور ہیری بروک سپر اوور کھیلنے کے میدان میں اترے لیکن وہ وہاب ریاض کی شاندار بولنگ کے سامنے نہ چل سکے اور صرف 5 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کوسپر اوور میں 6 رنز کا ہدف ملا،جو اس نے شاہین شاہ آفریدی کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2 چوکے مار کر حاصل کرلیا۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو باؤلنگ کی دعوت دی۔ زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے جہاں شعیب ملک 32 رنز بنا کر نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی 25، حضرت اللہ زازئی 20، خالد عثمان 19، کامران اکمل 18 اور حسین طلعت نے 17 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔
لاہور قلندرز کو آخری اوور میں جیت کےلیے 24 رنز درکار تھے ،شاہین شاہ آفریدی نے آخری 6 گیندوں پر 22 رنز بٹورے اور ایک رنز وائٹ کا بھی مل گیا، یوں میچ برابر ہوگیا۔ شاہین آفریدی کی اس دھواں دھار بلے بازی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہدی آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ ’’شاہین آفریدی یو بیوٹی‘‘۔پشاور زلمی نے میچ کے لیے ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی ہیں اور کامران اکمل، عماد بٹ، خالد عثمان، محمد عمر، ارشد اقبال اور حیدر علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے جب کہ قلندرز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایونٹ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخرزمان، فل سالٹ، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سہیل اختر، ڈیوڈ ویزے، فواد احمد، حارث رؤف، زمان خان پر مشتمل ہے جب کہ پشاور زلمی: محمد حارث، حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، حسین طلعت، عماد بٹ، وہاب ریاض، خالد عثمان، محمد عمر ، ارشد اقبال شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes