سریلی اکھیوں والی زرین خان ہوگئیں ستائیس برس کی

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

777ممبئی…بھارتی اداکارہ اور ماڈل زرین خان آج ہو گئیں ہیں ستائیس برس کی۔ زرین خان چودہ مئی انیس سو ستاسی کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔یواین پی کے مطابق زرین خان نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔اسکے بعد دو ہزار نو میں فلم ویر کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان جلوہ گر ہوئے تھے۔ زرین خان کی مقبولیت کا ایک راز بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف سے مشابہت بھی ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کی لک کترینا جیسی ہے۔اداکارہ نے اپنے مختصر سے کریئر میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا جو کہ دو ہزار گیارہ میں آئی فلم ریڈی کا گانا، کیریکٹر ڈھیلا تھا۔اس گانے نے اداکارہ کی مقبولیت میں خوب اضافہ کیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ زرین نے تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ میں ویر کے بعد انہوں نے ہاؤس فل ٹو میں کام کیا جس میں انکی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک بنجابی فلم میں بھی کام کیا جسکا نام جٹ جیمس بانڈ ہے۔ یہ فلم حال ہی میں ریلیز کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme