بوریوالا، ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے دو ارکان کو گرفتار

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

بوریوالا (یواین پی) تھانہ گگومنڈی پولیس نے ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 15 لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی،بھاری مقدار میں اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا،مزید تحقیقات جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز کی ہدایت پر ڈی ایس پی فرحت رسول کی سرپرستی میں تھانہ گگومنڈی پولیس کے ایس ایچ او رانا نیک محمد پولیس نے پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری،ڈکیتی اور دیگر درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک جرائم پیشہ چھنچھرا گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے دوران تفتیش 15 لاکھ سے زائد مالیت کے مال مویشی،وارداتوں میں استعمال ہونے والا بھاری اسلحہ،ڈالہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا پولیس کے مطابق اس گینگ کے دیگر چار ارکان کی گرفتاری کے لئے بھی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جن سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog