کرپشن کی جڑیں ملک میں دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں،محمد سجاد

Published on April 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 691)      No Comments

Sajjad Ali
لاہور ( یواین پی )کرپشن کی جڑیں ملک میں دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہیں،مقامی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت جلد منتخب نمائندوں کواختیارات منتقل کرتے ہوئے انہیں با اختیار بنائے۔ان خیالات کا اظہار ممبر یونین کونسل کاہنہ 247نے ایک تقریب کے اختتام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام مقامی مسائل کے حل کے لیے اپنے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھ رہی ہے محمد سجاد کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی نہ ہونے سے عوام اور بلدیاتی نمائندوں میں تا ثر پایا جا رہا ہے کہ حکومت پنجاب مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ،حکومت پنجاب کو چاہئے تھا کہ حلف لینے کے بعد فور ی طور پر بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار کردیتی مگر ایسا نہیں کیا گیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف جناب محترم جنرل راحیل شریف صاحب پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے تا کہ مقامی سطح پر مسائل کا حل کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes