فاروق آباد,بڑے قبرستان کی چار دیواری مقامی و ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

قبرستان کے ساتھ گندے نالہ کا پانی قبرستان میں داخل ہورہا جس سے قبرستان کا تقدس پامال ہونے لگا
فاروق آباد (یو این پی)کئی حکومتیں بدل گیئں مگرشہر فاروق آباد کے نصیب نہ بدلے فاروق آباد کے مرکزی قبرستان کی چاردیواری جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جس سے قبرستان میں آوارہ جانوروں کا راج لوگ قبروں پر جانے سے ڈرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق فاروق آباد کے محلہ اسلام پورہ میں شہر کے بڑے قبرستان کی چار دیواری مقامی و ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جس سے آوارہ جانوروں نے قبرستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں قبرستان میں کتے گدھے بکریاں دن رات قبروں پر دندناتے پھرتے اور غلاظت پھیلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں قبرستان کے ساتھ گندے نالہ کا پانی قبرستان میں داخل ہورہا جس سے قبرستان کا تقدس پامال ہورہا ہے 73 سال سے قائم قبرستان میں اراضی نہ ہونے سے اپنے پیاروں کو دفنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لوگوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چار دیواری کو فوری تعمیر کیا جائے اور ساتھ والی سرکاری اراضی الاٹ کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy