جو پی ٹی آئی رکن وزیر اعظم کے خلاف ووٹ ڈالے گا نااہل ہو جا ئیگا، وزیر دفاع

Published on February 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا دیا، انھوں نے کہا اپوزیشن نے پھر ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع کر دی ہیں،تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ہارس ٹریڈنگ شروع کر دی ہے، مخالف ایم این اے یا ایم پی اے کو ساتھ ملانا ہارس ٹریڈنگ ہے،انھوں نے خبردار کیا کہ جو پی ٹی آئی رکن وزیر اعظم کے خلاف ووٹ ڈالے گا نااہل ہو جائے گا، جب ممبر نااہل ہوگا تو اپوزیشن اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکے گی، اِن ہاؤس تبدیلی نہیں آ رہی، اپنے ممبران سے رابطے میں ہیں،انھوں نے کہا اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں، اتنا آسان نہیں کہ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے،صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبشلمنٹ اور حکومت میں فاصلے بڑھے ہیں؟ پرویز خٹک نے جواب دیا کہ جب تک وزیر اعظم ہیں ادارے ان کے ساتھ ہیں،انھوں نے کہا تحریک عدم اعتماد ایک ڈراما ہے، لیکن اپوزیشن سے زیادہ ہم تیار ہیں، کوئی عدم اعتماد نہیں آ رہی، صرف لوگوں کو دھوکا دیا جا رہا ہے، وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题