سندھ حکومت کی خاص ہدایت پر نوشہرو فیروز میں ڈینگی وائرس کا وارڈ قائم

Published on September 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی )نوشہروفیروز دو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص دونوں مریض کراچی سے ہی ڈینگی کے متاثرہ ہیں ڈاکٹرزتفصیلات کے مطابق ضلع نوشہروفیروز میں ڈینگی وائرس کے 2 مریضوں کی تصدیق کے بعد سول اسپتال نوشہروفیروز میں ڈینگی وائرس کے بنائے ہوئے خصوصی وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد لوگوں میں حراس و بیچینی پائی گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں مریض اس وائرس میں کراچی سے متاثر ہوکر آئے ہیں جبکہ ایک مریض کے بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی آج سے پندرہ دن قبل صرف ایک دن کراچی کسی کام کے سلسلے میں گیا تھا سول اسپتال نوشہروفیروز کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ تنیو کے مطابق سندھ حکومت کی خاص ہدایتوں پر گذرشتہ روز ڈینگی وائرس کا وارڈ قائم کیاگیاہے جس میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے اس وائرس سے بچنے کے لئے اپنے گھروں اور ارد کے ماحول کو صاف رکھنے کے ساتھ مچھر مار اسپرے بھی ضروری ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes